Monday, September 16, 2024

میاں صاحب کو کرموں کے پھل مل رہے ہیں ،انکی جگہ اڈیالہ جیل ہے ، قمر زمان کائرہ

میاں صاحب کو کرموں کے پھل مل رہے ہیں ،انکی جگہ اڈیالہ جیل ہے ، قمر زمان کائرہ
February 3, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو ان کے کرموں کے پھل مل رہے ہیں ، ان کی جگہ اب اڈیالہ جیل میں ہے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکمران عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں،گالیاں دی جائیں تو قانون کتابوں میں لکھنے کیلئے نہیں ہوتے ۔ میاں صاحب ساری زندگی اپنی مرضی کے ججز لگا کر فیصلے لیتے رہے ، سپریم کورٹ کو گالیاں دینے کا مقصد اس جج پر پریشر ڈالنا ہے  جہاں انکے کیسز چل رہے ہیں

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہم عوام کو روز گار اور انصاف دیں گے ، میاں صاحب یہ باتیں اپوزیشن کر تی ہے ، آپ نے کچھ کرنا ہے تو موجودہ اسمبلیوں میں کریں ۔ مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ اگلی بار آکر نیب کو درست کریں گے  ، اگلی باری نہیں آئے گی  ۔ ہم 5 فروری کو مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے ۔