Monday, May 13, 2024

میاں صاحب واپس آنا چاہتے ہیں ، علاج چل رہا ہے ،مریم نواز

میاں صاحب واپس آنا چاہتے ہیں ، علاج چل رہا ہے ،مریم نواز
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92  نیوز)  مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب واپس آنا چاہتے ہیں ، انکا علاج چل رہا ہے مگر کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  اے پی سی میں پتہ چل جائے گا کہ سب ایک پیج پر ہیں یا نہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ  میرا نہیں خیال کہ میاں صاحب اے پی سی میں جانے سے منع کریں گے، میری خواہش یہ ہے کہ میاں صاحب اپنا علاج مکمل کرائیں،  ان کی طبیعت جانتے ہوئے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ وہ ان حالات میں ملک سے دور نہیں رہیں گے۔

 سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا پولیس کو کھڑا کرکے عوام کو روکا گیا، جو حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی عوام کو کیسے کرے گی