Monday, September 16, 2024

میاں صاحب اپنے آر او الیکشن کو نہیں مان رہے ،کوا دونوں ٹانگوں سے پھنس چکا ہے ، آصف زرداری

میاں صاحب اپنے آر او الیکشن کو نہیں مان رہے ،کوا دونوں ٹانگوں سے پھنس چکا ہے ، آصف زرداری
April 4, 2018
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ہی آر او الیکشن کو نہیں مان رہے ، کوا دونوں ٹانگوں سے پھنس چکا ہے ۔ پنجاب میں جو جلسے اور جلسیاں نظر آرہی ہیں، جب ان کے پٹورای اور ان کے افسر ہٹیں گے تو تب دیکھیں گے۔ لاڑکانہ میں  پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ  ہم نے ہمیشہ آپ کی حکومت کو بچایا مگر آپ نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھر اگھونپا ، ہم نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ آپ سے صلح نہیں  کریں گے ، آپ سے اب جنگ ہو گی ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے  چھ ماہ قبل کہہ دیا تھا کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ نہیں لینے دیں گے ، اس بار پنجاب کی چیف منسٹری بھی آپ کو نہیں لینے دیں گے ۔، ہم کسی کیساتھ بھی مل کر حکومت بنائیں ، آپ کا ساتھ  نہیں دیں گے ۔ بہت جلد پنجاب میں آئیں گے اور تحت رائیونڈ کو ہلائیں گے، آصف زرداری آصف زرداری نے کہا کہ اب یہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں، تنقید کیوں کرتے ہیں، ہر جگہ ان کی حکومت ہے، ان کا بلوچستان میں وزیر اعلیٰ نہیں ہے، میں نے ان سے پہلے ہی کہا تھا کہ بلوچستان میں ہمارا وزیر اعلیٰ ہو سکتا ہے ، آپ سیاست کو نہیں سمجھتے، آپ غریبوں کو لوٹنا چھوڑ دیں یا سیاست چھوڑ دیں۔