Sunday, September 8, 2024

میاں صاحب! ابھی آپ کو حساب بھی دینا ہے، بلاول بھٹو

میاں صاحب! ابھی آپ کو حساب بھی دینا ہے، بلاول بھٹو
August 13, 2017

 

چنیوٹ (92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے،چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران بولےمیاں صاحب بتائیں جی ٹی روڈ پر طاقت کا مظاہرہ کس کو دکھانے کیلئے کیا، نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی پیپلز پارٹی اگلے الیکشن میں ن لیگ کو شکست دے گی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہنچے چنیوٹ اور اپنے دھواں دھار خطاب  میں نواز شریف کو واضح پیغام دے دیا کہ آپ پر نااہلی کی مہر لگ گئی آپ گھر پہنچ گئے ۔آپ کی سیاست بھی انجام کو پہنچ گئی۔

بلاول بھٹو نے اپنے پورے خطاب میں ن لیگ اور نوازشریف کو نشانے پر رکھا  اور کہا کہ میاں صاحب کی چال بازی اب نہیں چلے گی ۔انہیں بھٹو اور بے نظیر کی اب بہت یاد آرہی ۔ چھپنے نہیں دیں گے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سپریم کورٹ نے آپ کا پول کھول دیا، آپ کو نا اہل کر دیا جھوٹا قرار دیا ہے،، آئندہ الیکشن میں اب دھاندلی نہیں ہو گی۔

بلاول بھٹو نے کچھ ذکر کپتان کا بھی کیا اور کہا کہ اُن کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے کے پی کے وزرا وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگا رہے  اور کپتان خاموش ہے ۔