Wednesday, April 24, 2024

میاں رضا ربانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اُٹھا لیا

میاں رضا ربانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اُٹھا لیا
March 12, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن رضا ربانی  چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ،اُن سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حلف لیا۔ حلف اُٹھانے سے پہلے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آئین ایسے دور سے گزر رہا ہے جس کو بچانے کی ضرورت ہے وہ کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کی حفاظت کریں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وہ ہر صورت پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملکر پارلیمان کے وقار کو بحال کیا جائے گا۔ اُن کی کوشش ہو گی کہ چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر بیٹھ کر تمام  ممبران کوایک جیسا موقع فراہم کریں۔ رضا ربانی نے تمام نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ سینیٹرز سینیٹ کا وقار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔