Tuesday, April 23, 2024

میاں خرم رسول کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ 27 جنوری کو سنایا جائیگا

میاں خرم رسول کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ 27 جنوری کو سنایا جائیگا
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس  کا محفوظ شدہ فیصلہ 27 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت جج محمد بشیر نے کی  ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر گزشتہ ہفتے ٹریننگ پر ہونے کے باعث آج  فیصلہ نہیں سنا سکے ۔ آئندہ  ہفتے 27 جنوری کو عدالت کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا ،  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل پی جی کوٹہ کیس پر 7 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میاں خرم رسول گزشتہ 8 سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔