Friday, April 26, 2024

میاں جلیل شرقپوری کیساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف درخواست پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول

میاں جلیل شرقپوری کیساتھ بدتمیزی کرنیوالوں کیخلاف درخواست پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول
October 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) میاں جلیل شرقپوری کے ساتھ ن لیگ کے رکن میاں عبدالرؤف،مرزا جاوید اور دیگر لیگی ارکان کی بدتمیزی کے معاملے پر اسپیکرپنجاب کولکھی گئی درخواست پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کوموصول ہوگئی،درخواست میں کہاگیا ہے کہ ممبر اسمبلی کو یرغمال بنانے اور زبردستی استعفیٰ لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

میاں جلیل شرقپوری  کی اسپیکر کے نام درخواست میں ن لیگ کے رکن میاں عبدالرؤف،مرزا جاوید اور دیگر لیگی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیاہے ، درخواست کے متن میں کہاگیا کہ میاں عبدالرؤف نے بدتمیزی کا آغاز کیا،مرزا جاویدبھی بعد میں اس عمل میں شامل ہو گئے۔اس عمل کی تمام سیاسی جماعتوں،سیاسی رہنماؤں  اور تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والوں نے مذمت کی ہے۔

میاں جلیل شرقپوری  نے اپنی درخواست میں لکھاہے کہ ان کے ساتھ رواسلوک پروزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیرمیاں محمودالرشید نے بھی تشویش ظاہرکی ہے۔

میاں جلیل شرقپوری نے درخواست میں استدعا کی کہ ہے کہ ممبر اسمبلی کو یرغمال بنانے اور زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش پر کارروائی کی جائے۔