Thursday, April 25, 2024

میاں جاوید لطیف کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

میاں جاوید لطیف کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
April 27, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماء میاں جاوید لطیف کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

میاں جاوید لطیف کے بھائی نے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف ایم این اے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے اسپیکر سے اجازت نہیں لی گئی۔

موقف اپنایا گیا کہ، سی آئی اے پولیس نے ایم این اے میاں جاوید لطیف کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔