Thursday, May 9, 2024

میاں جاوید لطیف اور خاندان کے ارکان کی 13 جنوری کو نیب طلبی

میاں جاوید لطیف اور خاندان کے ارکان کی 13 جنوری کو نیب طلبی
January 6, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف  اور ان کے خاندان  کے ارکان کو13 جنوری کو دوبارہ پیشی کا پروانہ جاری کردیا ،ذرائع کے مطابق کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کو کہا ہے۔ مشکلات ہیں کہ ن لیگ کے لیے کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، اب ن  لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو لے لیں۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انہیں اور انکی فیملی ممبرز کو  13 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا لیٹر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف نے یکم جنوری کو اثاثہ جات پرفاما جمع کروا دیا تھا جبکہ میاں منور لطیف اور امجد لطیف کو اثاثہ جات کی تفصیل کے لیے فارم فراہم کیے گیے تھے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امجد لطیف اورمنور لطیف کو آئندہ پیشی پر فارم مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ نیب کی جانب سے میاں انور لطیف، میاں اختر لطیف اورجاوید لطیف کے بیٹے احسن لطیف کو بھی طلب کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق لیگی رہنماء جاوید لطیف 23 دسمبر کو اپنے اور فیملی کے 7 ارکین کی جانب سے جواب جمع کروا چکے ہیں جبکہ کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے آئندہ پیشی پر دیگر دستاویزات ساتھ لانے کو کہا ہے۔ دوسری جانب تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ 13 جنوری کو پرفارما مکمل کر کے جمع کروائیں۔