Friday, April 26, 2024

میاں افتخار حسین عدالت پیش، میں نے ایف آئی آر درج کرائی نہ ہی اے این پی رہنما میرے بیٹے کے قتل میں ملوث ہے: مقتول نوجوان کے والد کا بیان

میاں افتخار حسین عدالت پیش، میں نے ایف آئی آر درج کرائی نہ ہی اے این پی رہنما میرے بیٹے کے قتل میں ملوث ہے: مقتول نوجوان کے والد کا بیان
June 1, 2015
پشاور (92نیوز) قتل اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کو نوشہرہ کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مقتول کے والد نے کہا ہے کہ اس نے افتخار حسین کے خلاف کوئی رپورٹ درج ہی نہیں کرائی، نہیں معلوم بیٹے کو کس نے مارا۔ عدالت نے اے این پی کے رہنما کو ایک روز کےلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے سینئر رہنما عدالت پیش ہوئے تو حامیوں کی بڑی تعداد بھی امڈ آئی۔ اس موقع پر افتخار حسین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے والد نے اس موقع پر کہا کہ میاں افتخار بیٹے کے قتل میں ملوث نہیں، نہ ہی میں نے کوئی ایف آئی آر میاں افتخار کے خلاف درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ بیٹے کو کس نے مارا۔ عدالت نے میاں افتخار کو ایک روز کےلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ میاں افتخار حسین کو پبی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن میں کامیابی کے جشن میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک نوجوان کارکن جاں بحق ہوا۔