Tuesday, May 7, 2024

میانی صاحب قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد

میانی صاحب قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد
August 27, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے صدر ہائیکورٹ بار انوار الحق پنوں  کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ میانی صاحب میں پکی قبریں بنانے کے ریٹس سے متعلق بورڈز فوری اتار لیے جائیں ، پکی قبریں بننے سے زیادہ جگہ ایکوائر ہوتی ہے ، مستند علما اکرام نے پکی قبروں  کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا ، پکی قبریں نہیں بننی چاہئیں۔