Friday, April 26, 2024

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افسر شہید

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افسر شہید
January 7, 2020
کراچی (92 نیوز) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، دو افسر شہید ہوگئے،  ترجمان کے مطابق ایف ٹی سیون طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوئے۔ ترجمان پاک فضائیہ حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا۔