Sunday, September 8, 2024

میانوالی : وزیراعظم نے عیسیٰ خیل کے سیلاب متاثرین کیلئے 30کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

میانوالی : وزیراعظم نے عیسیٰ خیل کے سیلاب متاثرین کیلئے 30کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا
August 8, 2015
میانوالی (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل کے سیلاب متاثرین کےلئے تیس کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا آج کا پاکستان دو سال پہلے کے پاکستان سے بہت بہتر ہے، نئے ڈیم بنا کر بارشوں سے نقصانات کو کم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عیسیٰ خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقی و خوشحالی تباہی چاہتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری مکمل ہوئی تو یہاں کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے، معاوضے سے انسانی جان کی تلافی نہیں ہوسکتی، لوگوں کو روز گار اور گھر گھر خوشحالی حکومت کا عزم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے عیسیٰ خیل میں پانی منصوبوں کےلئے بھی بیس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔ وزیرا عظم نوازشریف نے واپڈا کے خلاف عوامی شکایت پر ایکسیئن کو سٹیج پر بلا کر کہا کہ وہ عوام کو جواب دیں یہاں اتنی لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔