Friday, March 29, 2024

میانوالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نعتیہ محفل مشاعرہ کا اہتمام

میانوالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نعتیہ محفل مشاعرہ کا اہتمام
November 21, 2020

میانوالی (92 نیوز) ہفتہ شانِ رحمتہ للعالمین ﷺکے سلسلہ میں میانوالی  میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء  نے آقا دوجہاں حضرت محمد ﷺکی شان اقدس میں کلام پیش کیا۔

نعتیہ مشاعرہ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سردار سبطین خان تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ اور پارلیمانی سیکرٹری بلدیات ملک احمد خان کے علاوہ نامور شعراء نے شرکت کی، نعت گو شاعروں نے خاتم النبین ﷺ کی شان بیان کی ۔

 صوبائی وزیر جنگلات پنجاب سردار سبطین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور سرور کونین حضرت محمد ﷺ  کیلئے یہ دنیا تخلیق کی گئی، حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اقوام عالم مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ کریں اور دنیا کو امن کا گہوارہ رہنے دیں ۔