Saturday, April 20, 2024

میانوالی : عیسیٰ خیل کےمقام پر جناح بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری

میانوالی : عیسیٰ خیل کےمقام پر جناح بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری
May 28, 2016
میانوالی(92نیوز)میانوالی میں عیسیٰ خیل کےمقام پرجناح بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید چارنامعلوم افراد کی لاشیں ملنے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد چالیس تک جاپہنچی۔ پولیس کے مطابق میانوالی میں عیسیٰ خیل کےمقام دریائے سندھ پرقائم جناح بیراج سے ملنے والی چاروں لاشیں مردوں کی ہیں۔ جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کالاباغ منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کو قتل کیا گیا اوران کاتعلق گلگت بلتستان سے لگتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح بیراج سے گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک خاتون اوردوبچوں سمیت چالیس افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ بیشترلاشیں تشدد زدہ اور بوری بند ملی ہیں۔ کئی لاشوں کے گلے میں رسے بھی دیکھے گئے۔ بیشتر افراد کی عمریں تیس سے چالیس سال  کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ اب تک چالیس میں سےصرف ایک لاش کی شناخت ہوچکی ہے۔ ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگرکا کہنا ہے کہ لاشیں ملنا حادثاتی واقعہ ہے۔