Sunday, September 8, 2024

میانوالی: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو قتل کرنے والے سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی

میانوالی: سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو قتل کرنے والے سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی
August 5, 2015
میانوالی (نائنٹی ٹو نیوز) میانوالی میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ گوجرانوالہ میں پانچ افراد کے قاتل کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جبکہ ایک قاتل کی پھانسی مؤخر کر دی گئی۔ میانوالی سنٹرل جیل میں مجرم ریاض خان، امان اللہ خان اور ممتاز خان کو پھانسی دے دی گئی۔ تینوں مجرموں نے دو ہزار چھے میں سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا تھا جبکہ انہیں دو ہزار چھے میں سزائے موت سنائی گئی۔ سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں مجرم وقار کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم وقار نے پندرہ سال قبل فائرنگ کر کے چار خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں مجرم انور علی کی پھانسی فریقین میں صلح ہونے کے باعث روک دی گئی۔ مجرم انور علی نے دو ہزار دو میں اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔