Thursday, March 28, 2024

میانوالی : تہرے قتل کےمجرم کو پھانسی دیدی گئی

میانوالی : تہرے قتل کےمجرم کو پھانسی دیدی گئی
May 4, 2016
میانوالی(92نیوز)میانوالی سنٹرل جیل میں تہرے قتل کے مجرم ظہور احمد کو پھانسی دے دی گئی مجرم نےدو ہزار آٹھ میں رشتہ کے تنازع پر تین افراد کو قتل کیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل میانوالی میں تہرے قتل کے مجر م ظہور احمد ولد غلا م محمد کوپھانسی دے دی گئی۔ قیدی  کی رحم کی  اپیل  مسترد ہو نے پر سپیشل جج انسداددہشتگردی سر گو دہا ڈویژن نے بلیک وارنٹ جا ری کر دئیے تھے۔خوشاب کے ظہور احمد ولد غلا م محمد نے18مئی 2008کو تین افراد صفیہ بی بی ، شا ہین کو ثر اور  شہزادہ کو رشتہ کے تنازع پر قتل کردیا تھا۔