Friday, April 19, 2024

میانمرمیں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے خانہ جنگی کی شکل اختیارکرنے لگے

میانمرمیں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے خانہ جنگی کی شکل اختیارکرنے لگے
February 26, 2021

ینگون (92 نیوز) میانمرمیں فوجی بغاوت کےخلاف مظاہرے خانہ جنگی کی شکل اختیارکرنے لگے، کئی شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے، دارالحکومت ینگون میں فوج مخالف شہریوں پرتشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

میانمر میں فوجی بغاوت کیخلاف شہری ڈٹ گئے۔ کئی شہروں میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث حالات خانہ جنگی کی طرف جانے لگے۔

دارالحکومت ینگون میں پولیس نے مظاہرین پرفائرکھول دیئے، بدھ بھکشوبھی اس احتجاج میں شریک ہیں۔ سڑکوں پر فوج مخالف نعرے گونج رہے ہیں۔

ینگون میں آنگ سانگ سوچی کے گھر کے باہر دعائیہ تقریب ہوئی جس میں خواتین نے ان کی سلامتی اور جلد رہائی کی دعائیں مانگیں۔

مظاہرین کی جانب سے تین انگلیاں کھڑی کرکے احتجاج کرنے کا رجحان مقبولیت اختیار کر چکا ہے، ہر مظاہرے میں شہری اس طریقے سے فوج کے خلاف آواز بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں، پولیس تشدد کے باوجود دارالحکومت میں مظاہرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔