Sunday, May 19, 2024

میانمر میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ، پورا گاؤں ہی جلا دیا گیا

میانمر میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ، پورا گاؤں ہی جلا دیا گیا
June 17, 2021

نیپیٹاو (92 نیوز) میانمر میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں پورا گاؤں ہی جلا کر راکھ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مقامی گوریلا فورسز کے درمیان جھڑپ میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گاؤں کے 240 گھروں میں سے 200 گھروں کو فوج نے مکمل تباہ کر دیا ہے۔ فوج اور حکومت مخالف ملیشیا کے درمیان تصادم اس وقت شروع ہوا جب مقامی گوریلا فوج نے حکومتی رٹ ماننے سے انکار کیا تھا۔ کن ما گاؤں پر جب فوج نے حملہ کیا تو مقامی افراد جان بچانے کے لئے بھاگ گئے تھے۔

برطانیہ نے میانمر کی فوج کی جانب سے گاؤں پر حملے کی مذمت کی۔