Monday, May 13, 2024

میانمر ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 90 سے زائد شہری ہلاک

میانمر ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 90 سے زائد شہری ہلاک
March 28, 2021

ینگون ( 92 نیوز) میانمر میں فوج کے قومی دن کےموقع پرفوج نے مظاہرین پرظلم کے پہاڑ توڑ دئیے، سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے مظاہروں میں 90سےزائد شہری ہلاک ہوگئے،برطانیہ ،اقوام متحدہ نے پرتشددواقعات کی مذمت کی ہے۔

میانمرمیں فوج کا قومی دن خونی شکل اختیار کرگیا، شہری مظاہروں کیلئے گھروں سے باہر نکلے تو فوج نے گولیاں چلادیں، میانمرکے 40سےزائد چھوٹےبڑے شہروں میں فوجی بغاوت کےخلاف مظاہرے ہوئے، فوج کےقومی دن پر شہریوں کی غیرمعمولی تعداد سڑکوں پرنکل کراحتجاج کرتی رہی۔

سکیورٹی فورسزسے تصادم اور فائرنگ کا نشانہ بننےسے 90سےزائد افراد کےہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، یورپی میڈیاکےمطابق درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجنہیں فوجیوں نے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا۔

ینگون میں امریکی کلچرل سنٹرپربھی فائرنگ کی گئی ،میڈیاکےمطابق یکم فروری سے اب تک مظاہروں میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں ،جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کی برطانیہ اقوام متحدہ اور دیگرممالک نے مذمت کی ہے۔