Sunday, September 8, 2024

میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں ریلی نکالی

میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں ریلی نکالی
September 8, 2017

میانمارکے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے برما میانمار کے سفارتخانے تک جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں ریڈ زون کے باہر ہی روک دیا۔ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ امیر جماعت اسلامی نے 11 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کا اعلان بھی کردیا۔

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اوران پرمظالم کے خلاف مزہبی جماعتوں نے آبپارہ سے ریڈ زون کی طرف ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ شرکا نے پرچم، بینرزاور مظالم کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکا برما سفارتخانے تک جانا چاہتے تھے۔ تاہم پولیس نےرکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں ریڈ زون کے باہر روک دیا۔ پولیس اور مظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مظاہرین کو ریڈ زون کے باہر ہی رکنا پڑا، شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 11 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی یوتھ ونگ ، عوامی تحریک ، جمعیت علمائے اسلام ف سمیت کئی جماعتوں نے روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا۔