Thursday, March 28, 2024

میانمارکی فوج نے مزید 6 افراد کو ہلاک کردیا

میانمارکی فوج نے مزید 6 افراد کو ہلاک کردیا
March 16, 2021

ینگون (92 نیوز) میانمارکی فوجی جنتا اپنے ہی عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ مزید 6 افراد کو ہلاک کردیا گیا، 24 گھنٹوں میں فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

تازہ ہلاکتوں کے بعد یکم فروری کی فوجی بغاوت سےاب تک ہلاکتوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس پرعوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ریاستی تشدد کے باوجود میانمار کے عوام ڈٹ گئے۔

مختلف شہروں میں فوجی جنتا کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہروں کا اہتمام کیا، اس دوران پولیس اور فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا شدید استعمال کیا گیا۔

دارالحکومت ینگون کے کچھ حصوں میں گزشتہ روز سے مارشل لانافذ ہے۔