Thursday, March 28, 2024

میانمار کے دارالحکومت ینگون کے ضلع ہلین گتھیا میں مارشل لا نافذ

میانمار کے دارالحکومت ینگون کے ضلع ہلین گتھیا میں مارشل لا نافذ
March 15, 2021

ینگون (92 نیوز) میانمار میں فوجی حکومت نے دارالحکومت ینگون کے ضلع ہلین گتھیا میں مارشل لا نافذ کردیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اتوار کو ضلع میں 14 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔ لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مارشل لا لگایا گیا۔

ینگون کے مزید 4 قصبوں میں بھی مارشل لا لگا دیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی حکومت کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 140 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔