Friday, May 10, 2024

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، بارہ افراد ہلاک

میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، بارہ افراد ہلاک
June 10, 2021

نیپیٹاو (92 نیوز) میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اعلی فوجی قیادت بھی شامل ہے۔ سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ جائے حادثہ پر موجود شخص کے مطابق 8 افراد زخمی بھی ہیں۔ سکیورٹی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ سٹی فائر سروس ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔