Sunday, May 12, 2024

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ ، 18 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ ، 18 افراد ہلاک
March 1, 2021

ینگون (92 نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ کے واقعات میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

ميانمار ميں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرين پر پوليس کا کريک ڈاؤن شدت اختيار کر گيا۔ مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس، واٹر کینن اور سٹننگ گرینیڈ کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔

مختلف شہروں میں سينکڑوں افراد کو حراست ميں بھی ليا جا چکا ہے۔ حکمران فوجی کونسل اور پوليس کی جانب سے درجن سے زائد ہلاکتوں پر تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا گيا۔ جمہوری حکومت کی حمايت کی اپيل کرنے پر ميانمار کے اقوام متحدہ میں سفير کو ان کے عہدے سے برطرف کر ديا گيا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سراپا احتجاج کرنے والے پُرامن مظاہرین پر طاقت کےاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔