Thursday, April 25, 2024

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا احتجاج جاری

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا احتجاج جاری
February 28, 2021

ینگون (92 نیوز) میانمار میں فوجی بغاوت کےخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے ، دارالحکومت ینگون میں مظاہرے کیلئے سیکڑوں افراد جمع ہو گئے ۔ بنکاک میں فوج مخالف مظاہرین سے پولیس کی جھڑپیں ،تھائی لینڈ کا دارالحکومت کئی گھنٹے میدان جنگ بنارہا۔

میانمرمیں فوجی بغاوت کےخلاف عوام  کا غصہ ٹھنڈانہ ہوسکا، آج بھی دارالحکومت ینگون میں سیکڑوں شہری سراپا احتجاج بنےرہے،کئی مقامات پرمظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ، علاقہ فائرنگ سے گونجتا رہا۔

شہریوں نے آنگ سان سوچی کی تصاویر اٹھاکر موٹرسائیکل ریلی نکالی،، جمہوری پسند رہنما آنگ سان سوچی کا ماسک پہن کران سے اظہاریکجہتی کیا۔دارالحکومت ینگون کی سڑکوں پر پولیس سے جھڑپوں میں کئی مظاہرین کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

فوجی بغاوت کےخلاف تھائی لینڈ کےشہری بھی کئی روز سے سڑکوں پرہیں ،جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اہلکار تشددسے بھی گریزنہیں کرتے،دارالحکومت بنکاک میں آج بھی پولیس نے آنسوگیس کےشیل برساکرمظاہرین کومنتشرکرنے کی کوشش کی ۔

پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور علاقہ میدان جنگ بنارہا۔