Sunday, April 28, 2024

میانمار : مسلمانوں پر حکومتی افواج کے بدترین تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

میانمار : مسلمانوں پر حکومتی افواج کے بدترین تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
January 2, 2017

 ینگون(ویب ڈیسک)میانمار میں نہتے مسلمانوں پر حکومتی افواج کے بدترین تشدد کی نئی فوٹیج منظر عام پر آگئی،بے حس میانمار حکومت نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے،روہنگیا مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔مسلمان اکثریتی صوبے راخائن میں نہتے مسلمانوں پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومتی افواج مسلمانوں پر بد ترین تشدد کر رہی ہیں۔اس دوران ایک فوجی اس ظلم کی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد میانمار میں مسلمانوں کی بدترین حالت کی صورتحال ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے آئی ہے،میانمار کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔