Saturday, April 20, 2024

میامی میں ہوئے مڈ ریس کے دلچسپ مقابلے

میامی میں ہوئے مڈ ریس کے دلچسپ مقابلے
April 18, 2018
میامی ( 92 نیوز)  امریکی شہر میامی میں سالانہ مڈ ریس کا انعقادکیا گیا جس میں مٹی،کیچڑ اورمشکل رکاوٹوں کو عبور کرنے کے انوکھے اور دلچسپ مقابلے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ شرکا ٹیم کی شکل میں مشکل رکارٹوں سے بھرا10کلومیٹر کا فاصلہ نہایت پھرتی سے طےکرتے نظر آئے۔شرکاء نے کیچڑ، تالاب، گڑھے، ٹھنڈے پانی سے بھری سرنگیں اور راستوں میں نصب خاردار تاروں سے گزر کر کئی مشکلات عبورکیں اور کھیل کا مزہ دوبالا کردیا۔