Saturday, April 27, 2024

میامی اوپن ٹینس:جوکووچ اورمورے کے درمیان فائنل کل کھیلاجائے گا

میامی اوپن ٹینس:جوکووچ اورمورے کے درمیان فائنل کل کھیلاجائے گا
April 4, 2015
میامی(ویب ڈیسک)عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ اورعالمی نمبرتین اینڈی مورےمیامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کل  مدمقابل ہونگے۔ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مرد کھلاڑیوں  کادوسرا سیمی فائنل بھی یک طرفہ ثابت ہوا۔ سربیاکے نوواک جوکووچ نے امریکا کے جان ازنرکوباآسانی شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جوکووچ کی جیت کاسکورسات چھ اورچھ دورہااس سے پہلے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مورے نے چیک ریپبلک کے ٹامس برڈشٹ  کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ مورے کی جیت کاسکورچھ چارچھ چاررہا۔ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کافائنل اتوارکے روزنوواک جوکووچ اوراینڈی مورے کے درمیان کھیلاجائے گا۔