Friday, May 17, 2024

میامی اوپن ٹینس ، گرمی اور حبس سے برطانوی کھلاڑی گر پڑا

میامی اوپن ٹینس ، گرمی اور حبس سے برطانوی کھلاڑی گر پڑا
March 26, 2021

میامی ( 92 نیوز) میامی اوپن ٹینس کے مقابلے جاری ہیں جہاں شدید گرمی اور حبس کے باعث برطانوی کھلاڑی میچ کے دوران گر پڑا۔

میامی اوپن ٹینس میں برطانوی ٹینس پلیئر جیک ڈراپر شدید گرمی اور حبس کے باعث میچ کے دوران کورٹ میں گر پڑے ، جس وجہ سے برطانوی کھلاڑی میچ سے دستبرادر ہو گئے اور ارجنٹینا کے کھلاڑی کو فاتح قرار دیا گیا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے مارین چلچ نے ارجنٹینا کے فیڈریکو کوریا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔