Tuesday, April 23, 2024

میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے اپنے نام کر لیا

میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے اپنے نام کر لیا
April 4, 2021

فلوریڈا (92 نیوز) میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے اپنے نام کر لیا۔ ایشلے بارٹی نے فائنل میں کینیڈا کی بینکا اینڈریسکو کو شکست دی۔

دوسرے سیٹ کے دوران کینیڈین کھلاڑی انجری کے باعث دستبردار ہو گئیں اور ایشلے بارٹی فاتح قرار پائیں۔

 ادھر انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہو گیا۔ ویسٹ بروم نے چیلسی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ لیور پول نے آرسنل کو تین صفر سے شکست دی۔