Sunday, May 12, 2024

میامی اوپن ٹینس ڈبلز، اعصام الحق اور میمور کیمنووچ کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

میامی اوپن ٹینس ڈبلز، اعصام الحق اور میمور کیمنووچ کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
March 27, 2021

میامی (92 نیوز) میامی اوپن ٹینس ڈبلز کے مقابلے میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کامیابی، پاک سربیئن جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور سربیا کے میمور کیمنووچ کی جوڑی نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پاک سربیئن جوڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر پر برازیل اور نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پاک سربیئن جوڑی کی جیت کا اسکور چھ، سات اور چھ، تین رہا۔