Sunday, May 12, 2024

میامی اوپن ٹینس ، میدویدیف اور رابرٹوبٹسٹا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن ٹینس ، میدویدیف اور رابرٹوبٹسٹا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
March 31, 2021

میامی ( 92 نیوز)میامی اوپن ٹینس کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا جہاں روس کے ڈینیئل میدویدیف اور اسپین کے رابرٹو بٹسٹا نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

روس کے ڈینیئل میدویدیف نے امریکا کے فرانسس ٹیافوکو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا، اسپینش کھلاڑی رابرٹوبٹسٹا اگٹ نے بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کے ہی جوہان اسنر کو ایک کےمقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔

اٹلی کے جنک سنر نے فن لینڈ کے حریف کو چھ،تین اور چھ ،دو سے مات دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔