Tuesday, May 14, 2024

میامی اوپن ٹینس، اعصام الحق اور میمور کیمنووچ کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

میامی اوپن ٹینس، اعصام الحق اور میمور کیمنووچ کی جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
March 29, 2021

میامی ( 92 نیوز) میامی اوپن ٹینس ڈبلز کے مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

اعصام الحق اور سرببیئن ٹینس پلیئر میمور کیمنووچ کی جوڑی نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پاک سربیئن جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی نکولس مہوت اور ہیوزہربرٹ پر مشتمل جوڑی کو شکست دی۔

پاک سربیئن جوڑی نے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر پر فرنچ جوڑی کو مات دےکر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ۔