Monday, September 16, 2024

میامی اوپن ٹینس، ارجنٹائن کے مارٹین ڈیلپوٹرو نے کینیڈا کے ملیوس راؤنک کو شکست دے دی

میامی اوپن ٹینس، ارجنٹائن کے مارٹین ڈیلپوٹرو نے کینیڈا کے ملیوس راؤنک کو شکست دے دی
March 29, 2018

میامی (92 نیوز) سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے مارٹین ڈیلپوٹرو نے کینیڈا کے ملیوس راؤنک کو شکست دے دی۔ ارجنٹائن ٹینس پلئیر نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ارجنٹائن کے مارٹین ڈیل پوٹرو اور کینیڈا کے ملیوس راؤنک میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ پہلے سیٹ میں کینیڈا کے ٹینس پلئیر نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں ڈیل پوٹرو نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر پر فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دونوں پلئیرز نے جیت کے لیے بھر پور کوشش کی۔ مگر ٹائی بریکر پر ڈیل پوٹرو نے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔