Thursday, April 18, 2024

میئرکراچی کی رہائی کیلئے اہلخانہ کا دوتلوار پر احتجاجی مظاہرہ

میئرکراچی کی رہائی کیلئے اہلخانہ کا دوتلوار پر احتجاجی مظاہرہ
September 25, 2016
کراچی (92نیوز)کراچی کے میئر وسیم اختر کی رہائی کے لیے ان کے اہل خانہ اورعزیر و اقارب نے دو تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میئر کی رہائی بہت ضروری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے میئر وسیم اختر کے اہل خانہ  رشتے داروں اور دوستوں نے ان کی رہائی کے لیے دو تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کیا، شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھےاور میئر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ وسیم اختر کی اہلیہ اور بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے ، مظاہرے میں شریک ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے وسیم اختر کی رہائی کیلئے ندیم نصرت کے بیان کو سراہا ۔ احتجاج کرنے والوں میں فنکار بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ کراچی کو میئر کی ضرورت ہے ۔