Thursday, April 25, 2024

میئرکراچی کو سندھ پولیس ایک بار پھر گرفت میں لینےکیلئے سرگرم

میئرکراچی کو سندھ پولیس ایک بار پھر گرفت میں لینےکیلئے سرگرم
January 3, 2017

 

کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ  ہوگیا ہے 4ماہ جیل کاٹنےوالےمئیروسیم اخترکوسندھ پولیس پھرگرفت میں لینے کے لیےسرگرم ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور خاص طور پر میئرکراچی کی ابھی تک مشکلات کم ہونے کا نام بھی نہیں لے رہی ہیں ۔

سندھ پولیس ایک بار پھر میئر کراچی کو حراست میں لینے کیئلے پر تول رہی ہے اور اس بارے میں اس نے اقدامات بھی کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔ ڈی آئی جی عارف حنیف نے محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے کہ میئرکراچی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیائے جائے ۔اس خط میں وسیم اختر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ظاہر کیا گیا ہے ۔