Thursday, April 25, 2024

میئرکراچی وسیم اختر کا سابق ڈرائیور کار لفٹر گروہ کا سرغنہ نکلا

میئرکراچی وسیم اختر کا سابق ڈرائیور کار لفٹر گروہ کا سرغنہ نکلا
November 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) میئرکراچی وسیم اختر کا سابقہ ڈرائیورگلشن گوپانگ بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ نکلا ۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے 15 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کااعتراف کرلیا ۔ تفتیشی رپورٹ 92 نیوزنے حاصل کرلی ۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم گلشن گوپانگ نے 2009 سے2013 تک وسیم اخترکے پاس بطور ڈرائیور نوکری کی۔ نوکری چھوڑنے کے بعد ملزم نےاپنا گروہ بنالیااور گاڑیاں چوری کرنے لگا ۔ گروہ میں امان اللہ، مصطفی اور حسین شامل ہیں ۔
تفتیشی رپورٹ کےمطابق ملزم نے 15 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزموں کا ایاز نامی ساتھی دو سال پہلے پنجاب پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا جا چکا ہے ۔گلشن گوپانگ چوری کی گاڑیاں اندرون سندھ حاجی پاکستانی نامی شخص کو فروخت کرتا تھا ۔
ملزم نے بتایاکہ ایک گاڑی چوری کرنے پر گروہ کے ہر کارندے کو 20 سے 80 ہزار روپے تک ملتے تھے ۔ ملزم گاڑیاں چوری کی واردات کراچی کے پوش علاقوں میں کیا کرتے تھے ۔ گلشن گوپانگ کا ساتھی امان اللہ گاڑی سے ٹریکر کاٹنے کا ایکسپرٹ تھا ۔ گلشن گوپانگ پر گاڑیاں چوری کرنے کے چار مقدمات درج ہیں ۔