Friday, April 26, 2024

میئرکراچی نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی

میئرکراچی نے تجاوزات کےخلاف آپریشن کیلئے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی
February 28, 2017
کراچی(92نیوز)مئیر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل میں 2 سڑکوں کی استر کاری کا افتتاح کردیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد مانگ لی۔  وسیم اختر کہتے ہیں 8 سال میں ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے جاری ہوئے لیکن خرچ نہیں ہوئے، میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اب پیر باندھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق مئیر کراچی وسیم اختر نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وہ ایوان تجارت بھی گئےاور ایوب گوٹھ میں دو سڑکوں کی استرکاری کا افتتاح بھی کیا۔ ایوان تجارت میں خطاب کے دوران مئیر کراچی نے کہا کہ آٹھ سال میں اربوں کا فنڈز جاری ہوا لیکن ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں ہوا، شہر تباہ ہوگیا، میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، اب پیر باندھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایوب گوٹھ ندی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد مانگ لی۔ کہتے ہیں تجاوزات ہٹانا کوئی آسان کام نہیں، کام کرنے والوں کا حوصلہ بڑھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار بلدیاتی نظام کے خلاف ہیں،الیکشن بھی عدلیہ نے کروائے،ہمارے دور میں جرائم کی شرح کم تھی، اب حالات مختلف ہیں، کراچی کو پُرامن دیکھنا چاہتے ہیں۔