Tuesday, April 16, 2024

میئرکراچی ، خواجہ اظہار الحسن پر احتجاج مقدمہ میں فرد جرم عائد

میئرکراچی ، خواجہ اظہار الحسن پر احتجاج مقدمہ میں فرد جرم عائد
November 18, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کے مقدمہ میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن،محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق پر فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے کے مقدمہ میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر،خواجہ اظہار الحسن،محفوظ یارخان اور ساتھی اسحاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دسمبر کو طلب کر لیا۔
عدالت نے عدم پیشی پرڈاکٹر فاروق ستار،خالد مقبول سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ ملزمان کے خلاف 2015 میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا تھا۔