Sunday, September 8, 2024

میئرمنتخب ہوا تو خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی کیلئے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کرونگا : صادق خان

میئرمنتخب ہوا تو خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی کیلئے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کرونگا : صادق خان
March 10, 2016
لندن(ویب ڈیسک)لندن کی میئرشپ کے  لئے لیبرپارٹی کے نامزد امیدوار صادق خان  نے کہاہے کہ مخالفین  منفی سیاست کررہےہیں  مئیرمنتخب ہواتوخواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی کےلیے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کروں گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژادبرطانوی سیاستدان صادق خان نے لندن کی مئیرشپ کےلیے انتخابی منشورکااعلان کردیا صادق خان نے کنزرویٹوپارٹی کے امیدوارزیک گولڈاسمتھ کوآڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں مخالفین  کی انتخابی مہم  میں سیاسی بصیرت کی کمی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹوریزکے پاس لندن کے مستقبل کےحوالےسے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پاکستانی نژاد صادق خان  کاکہناہے کہ وہ مئیرمنتخب ہوئے تولندن کےباسیوں کےلیے مثبت سوچ کے ساتھ کام کرینگے اور اُنہیں سستے گھرفراہم کرینگےلندن کی مئیرشپ کےلیے رواں برس پانچ مئی کوپولنگ ہوگی ۔