Sunday, May 12, 2024

میئر کراچی کے مشیر پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے ملنے والی ایک تجوری کھول لی گئی

میئر کراچی کے مشیر پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے ملنے والی ایک تجوری کھول لی گئی
September 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) میئر کراچی کے مشیر پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے ملنے والی ایک تجوری کھول لی گئی جس میں سے غیرملکی کرنسی اور زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ نیب کی ٹیم آج لیاقت علی خان قائم خانی کو ان کے گھر لے کر پہنچی اور دو لاکرز میں سے ایک کھولا گیا۔ لاکر خود لیاقت قائم خانی نے کھولا اور ایک ایک کر کے تمام ڈبے کھول کر نیب ٹیم کے حوالے کیے۔ لاکر سے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ سونے کے زیورات ، سکے بھی برآمد ہوئے تو ہیرے جواہرات بھی ملے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس سے جڑے لیاقت علی قائم خانی کو آج رات اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ لیاقت قائم خانی کو رات ساڑھے دس بجے کی فلائٹ سے پہنچایا جائے گا جہاں سے انہیں نیب راولپنڈی بیورو منتقل کر دیا جائے گا۔ نیب راولپنڈی ذرائع کے مطابق نیب پنڈی بیورو میں نئے قیدی کے لئے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے لیاقت قائم خانی سے تحقیقات میں مزید انکشافات کا امکان ہے۔