Wednesday, April 24, 2024

میئر کراچی کی بیٹے کے ہاتھوں تشددکا نشانہ بننے والے نوجوان سے معذرت

میئر کراچی کی بیٹے کے ہاتھوں تشددکا نشانہ بننے والے نوجوان سے معذرت
January 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر اپنے بیٹے تیمور کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان حسنین حیدر کے گھر پہنچے ، انہوں نے حسنین کے والد محبوب عباس سے بات چیت کے بعد سارامعاملہ حل کرلیا،میئر کی معذرت پر نوجوان کے والد نے واقعے کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ صاحبزادے  کے خلاف شہری پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج ہوا  تومیئر کراچی وسیم اختر شہری حسنین حیدر کے گھر معذرت کرنے پہنچ گئے۔میئرکراچی وسیم اختر نے شہری حسنین حیدر کے والد محبوب عباسی سے بھی ملاقات کی ، انہوں نے اپنے بیٹے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی میئر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا ،  ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا۔ میئرکی معذرت پر شہری کے والد کا دل بھی پگھل گیا ، انہوں نے میئر کراچی کے بیٹے تیمور اختر کو معاف کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ  واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔ میئرکراچی کے بیٹے تیمور نے نیو ایئر نائٹ پر ڈیفنس میں  شہری حسنین حیدر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہوا تھا۔