Thursday, March 28, 2024

میئر کراچی کو شہر تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت

میئر کراچی کو شہر تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت
October 27, 2018
کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے میئر کراچی کو شہر تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ بابرغوری اور خالد مقبول صدیقی نے نارتھ ناظم آباد کو بیچ ڈالا۔ چیف جسٹس نے کہا بابر غوری بیرون ملک جا چکے ہیں۔ عدالت نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا ٹاسک میئر کراچی وسیم اختر کو دے دیا۔ میئر کراچی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پارکوں کو بھی تجاوزات سے پاک کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے سپریم کورٹ کو تجاوزات کیخلاف آپریشن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سندھ رینجرز اور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔