Thursday, April 25, 2024

میئر کراچی کو سعودآباد میں صفائی مہم سڑکوں سے شروع کرنا مہنگا پڑ گیا

میئر کراچی کو سعودآباد میں صفائی مہم سڑکوں سے شروع کرنا مہنگا پڑ گیا
August 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کو ملیر کے علاقے سعودآباد میں صفائی مہم سڑکوں سے شروع کرنا مہنگا پڑگیا ۔ علاقہ مکینوں نے کے ایم سی کی ٹیم کو گھیر کر احتجاج کیا اور سڑکوں سے پہلے گلیاں مُحلے صاف کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ خواتین سمیت علاقہ مکین کے ایم سی کیخلاف پھٹ پڑے اور مُحلے صاف نہ کرنے پر کے ایم سی اور میئر کیخلاف دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔ میئر وسیم اختر پہنچے تو سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ بارشوں کے بعد ابھی تک گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی جمع ہے، جبکہ گھروں میں صاف کی بجائے گندا پانی آرہا ہے ۔ وسیم اختر نے شہریوں سے سندھ حکومت کو ٹیکس نہ دینے کی اپیل بھی کر دی ۔ میئر کراچی نے کہا شہر کیلئے 25 ارب روپے کب آئیں گے،علی زیدی چندہ جمع کررہے ہیں، ایسی صورتحال میں کالا چور بھی آجائے تو ساتھ لیکر چلوں گا ۔