Thursday, March 28, 2024

میئر کراچی اپنے ہی شہر میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے

میئر کراچی اپنے ہی شہر میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے
September 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر اپنے ہی شہر میں لٹ  گئے ، ڈیفنس سے اسلحہ بردار ملزمان نے میئر وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھین لی۔ ہفتے کی سہ پہر  تین بجے   ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری سے  وسیم اختر کی سرکاری گاڑی جی ایس ڈی 999  چھین لی گئی ۔ واردات کے بعد مئیر کراچی وسیم اختر کا  موقف بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ  تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پرگاڑی چھینی ، واقعے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کرادی ہے۔ دوسری جانب نااہلی پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او درخشان کو معطل کرکے تنزلی کردی   ، ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اوڈھو کے مطابق دو گروہ سرکاری گاڑیوں کے چھیننے میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں اس سے قبل بھی سرکاری گاڑیاں چھین چکی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ دوسری جانب میئربہاولپور کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی چور لے اڑے۔