Saturday, May 18, 2024

میئر لندن کا دورہ لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات

میئر لندن کا دورہ لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی  ملاقات
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) لندن کے میئر صادق خان نے لاہور کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ میئرلندن نے مزار اقبال پر حاضری دی اور شاہی قلعہ کی سیر بھی کی ۔
لندن کے میئرصادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ واہگہ کے راستے لاہورپہنچے ۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ، برٹش ہائی کمشنر تھامس اینڈریواوردیگرحکام نے میئرلندن کا استقبال کیا ۔
صادق خان وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورتجارتی حجم میں اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔ لندن کے میئرصادق خان کے اعزازمیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ظہرانہ بھی دیا ۔
الحمرا ہال میں خطاب کے دوران میئر لندن نے کہا کہ پاکستان کا شمار جلد دنیا کے عظیم ممالک میں ہوگا۔
میئر لندن نواز شریف کی نا اہلی اور برطانوی وزیر اعظم کے استعفے سے متعلق سوالات گول کر گئے ۔