Thursday, May 2, 2024

میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل

میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل
December 22, 2021 ویب ڈیسک

سلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحصیل بکا خیل میں بدامنی اور پری پول دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈی آر او، آر او، ڈی پی او سمیت الیکشن کمیشن کے حکام پیش ہوئے۔ جے یو آئی امیدوار کے وکیل کامران مرتضی بھی پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے 17 تا 18 دسمبر کے دوران آر او، ڈی آر او، ڈی پی او کے ٹیلیفون کالز کا ریکارڈ مانگ لیا۔

کامران مرتضی نے کہا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، ان کے بھائی اور بیٹے نے انتخابی مواد چرایا۔ ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بچانے والا نہیں بچے گا۔ معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انتہا ہو گئی، خواتین سمیت دیگر پولنگ عملہ کو اغوا کیا گیا۔

ڈی آر او نے بتایا کہ رپورٹ ملی تو کاروائی کی۔ پوری تحصیل بکا خیل میں پولنگ ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او بنوں کی سرزنش کر دی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیا۔ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ابھی تک 18 لوگوں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد، ان کے بیٹے اور بھائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کر دی۔