Friday, April 26, 2024

میئر اسلام آباد کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو کل کیلئے نوٹس جاری

میئر اسلام آباد کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو کل کیلئے نوٹس جاری
June 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کو کل کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔

سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کیپٹن ریٹائرڈ اصغر علی کو نوٹس جاری کیا گیا ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے  کل تک جواب طلب  کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے ، عدالت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے تین جون کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔