Friday, April 26, 2024

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے کی مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل استعفیٰ دے دیا

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے کی مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل استعفیٰ دے دیا
October 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے کی مدت پوری ہونے سے دو ماہ قبل استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ ادھر مئیر اسلام آباد کا استعفی منظور نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مئیر اسلام آباد کے استعفی پر اعتراض لگنے کا امکان ہے۔ مئیر اسلام آباد نے مستعفی ہونے کے لئے غلط طریقہ کار اختیار کیا۔ شیخ انصر عزیز نے لوکل گورنمنٹ کے بجائے براہ راست الیکشن کمیشن کو بھوایا ۔ قانون کے مطابق مئیر کو چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفی بھجوانا تھا۔ چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ وزارت داخلہ کو مئیر کا استعفی بھجواتا۔ وزارت داخلہ استعفی موصول ہونے کے بعد نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بھجواتا۔ ذرائع کے مطابق مئیر اسلام آباد نے آئی سی ٹی ایکٹ کے برخلاف استعفی بھجوایا۔ استعفیٰ موصول ہونے پر چیف الیکشن کمیشن نے قانونی رائے مانگ لی۔ الیکشن کمیشن لیگل ونگ کل قانونی رائے دے گا۔